حیدرآباد، 31 جولائی (یو این آئی) گزشتہ چمپئن پٹنہ پائریٹس اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے جے پور پنک پینتھرز کو اتوار کو یہاں گاچي باولی اسٹیڈیم میں یک طرفہ انداز میں 37-29 سے شکست دے کر اسٹار اسپوٹرس پرو کبڈی لیگ کے
چوتھے ایڈیشن کا خطاب جیت لیا۔
پٹنہ نے اس طرح اپنا خطاب برقرار رکھا اور اسے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔
پرو کبڈی کے پہلے ایڈیشن کے فاتح جے پور کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا اور اس کے حصے میں 50 لاکھ روپے آئے۔